ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / بہار میں سیلاب سے اب تک 26افراد ہلاک، 22لاکھ افراد متاثر،فصلوں کو بھی ہوابھاری نقصان 

بہار میں سیلاب سے اب تک 26افراد ہلاک، 22لاکھ افراد متاثر،فصلوں کو بھی ہوابھاری نقصان 

Sat, 30 Jul 2016 20:54:31    S.O. News Service

پٹنہ،30؍جولائی (ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا )بہار میں سیلاب سے اب تک 26؍افراد کی موت ہو گئی، جبکہ 22لاکھ لوگ متاثر ہوئے ہیں۔ریاست میں کوسی سمیت کئی ندیاں خطرے کے نشان سے اوپر بہہ رہی ہیں۔بہار ڈیزاسٹر مینجمنٹ محکمہ نے بتایا کہ صرف کشن گنج میں سیلاب کی وجہ سے8افراد کی موت ہو گئی، جبکہ پورنیہ میں 7 دیگر کی موت ہو گئی ہے ،کٹیہار اور مدھے پورہ اضلاع میں 2-2 افراد کی جان چلی گئی ہے ۔ارریہ اور سہرسہ میں 1-1 شخص نے سیلاب میں اپنی جان گنوائی ہے ۔محکمہ کے بیان کے مطابق پورنیہ، کشن گنج،ارریہ،دربھنگہ، مدھے پورہ ، بھاگلپور، کٹیہار، سہرسہ، سپول اور گوپال گنج اضلاع میں سیلاب سے تقریباََ 21.99لاکھ لوگ متاثر ہوئے ہیں۔اس سیلاب میں تقریبا 1.83ملین ہیکٹر زمین بھی ڈوب گئی ہے۔بڑے پیمانے پر فصل کا بھی نقصان ہواہے حالانکہ ابھی نقصان کا اندازہ لگایا جا رہا ہے۔کل 392پکے مکانات کو نقصان پہنچا ہے ، جبکہ 4703کچے مکانوں کوبھاری نقصان پہنچاہے ،تقریبا 4639جھوپڑیاں بھی سیلاب میں ڈوب گئی ہیں ، مکانوں کی وجہ سے ہوئے نقصان کااندازہ تقریباََ67.91لاکھ روپے لگایا گیا ہے۔ڈیزاسٹر مینجمنٹ محکمہ نے اپنے بیان میں بتایا کہ مظفر پور کے بینی آبادمیں باگمتی ، دربھنگہ کے کمتول میں اگھوارہ ، کھگڑیا کے بالٹارا میں کوسی، کٹیہار کے کرسیوا میں کوسی، پورنیہ کے دھینگرا میں مہانندا اور کٹیہار میں جھاوا ندیاں خطرے کے نشان سے اوپر بہہ رہی ہیں۔سیلاب متاثرہ علاقوں سے لوگوں کو نکالنے کے لیے8850کشتیاں لگائی گئی ہیں۔اب تک 3.89لاکھ لوگو ں کو سیلاب متاثرہ علاقوں سے نکالا گیاہے ۔


Share: